بنوں میں سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، کالعدم لشکر جھنگوی کے 5 دہشت گرد جہنم واصل

13 اگست, 2026 19:48

شیعیت نیوز : کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا نے ضلع بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ڈی پی او بنوں کے مطابق سی ٹی ڈی نے بنوں کی تحصیل ڈومیل کے اکبر علی خان کلہ اور سدا خیل کے علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ اس آپریشن میں کالعدم لشکر جھنگوی کے 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 5 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، کالعدم سپاہ صحابہ کا ایک دہشت گرد جہنم واصل، 10 گرفتار

سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائی ان تکفیری عناصر کے خلاف جاری انسداد دہشت گردی مہم کا حصہ ہے، جو پاکستان کے امن و امان کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اس قسم کے آپریشن جاری رہیں گے۔

9:00 شام اگست 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔