مری سمر کیمپ 2026ء میں 150 بچوں کی تربیت، لاہور میں تقسیمِ انعامات کی تقریب
شیعیت نیوز : انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی لاہور شعبہ تربیت کی جانب سے منعقدہ 5 روزہ مری سمر کیمپ 2026ء کے شرکاء کے اعزاز میں تقریبِ تقسیمِ انعامات قومی مرکز شاہ جمال لاہور میں منعقد ہوئی۔ کیمپ میں 150 بچوں اور 20 رکنی انتظامی و تربیتی ٹیم نے شرکت کی، جہاں بچوں کو قرآن کریم اور معارف اہل بیت علیہم السلام سے روشناس کرایا گیا، نیز کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں اور اسکاؤٹ ٹریننگ کے ذریعے شخصیت سازی پر توجہ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ جوادی آملی: رسولؐ کی رحلت امت کے لیے عظیم ترین مصیبت، کوئی دوسرا غم اس کے برابر نہیں
تقریب میں امتیازی کارکردگی پر بچوں میں شرٹس اور دیگر تحائف تقسیم کیے گئے، جبکہ تمام شرکاء کو یادگاری تصویری فریم بھی پیش کیے گئے۔ بچوں نے اپنے تاثرات بیان کیے اور کیمپ کی ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔ علماء کرام نے بچوں کی اخلاقی و دینی تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔







