نئے صوبوں کے معاملے پر تحریک تحفظ آئین کا اے پی سی بلانے کا فیصلہ

11 اگست, 2026 14:06

شیعیت نیوز : نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے زیرِ گردش خبروں پر تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اے پی سی (آل پارٹیز کانفرنس) بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد اس معاملے پر باقی جماعتوں کو بھی اینگیج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں چہلمِ حسینؑ کا عظیم منظر: اہل سنت نے شیعوں کے ساتھ نماز ادا کی، تکفیریوں کی موت

اپوزیشن اتحاد قائدِ حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی، اے این پی، شاہد خاقان عباسی اور آفتاب شیر پاؤ سے بھی ملاقات کرے گا۔ اس معاملے پر سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت جاری ہے اور آئینی و قانونی پہلوؤں کو مدِنظر رکھتے ہوئے متفقہ حکمت عملی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

3:15 شام اگست 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔