پاکستان

حکمرانوں کو بچانے جمیعت علمائے اسلام (ف) میداں میں آگئی، پاناما لیکس مغربی سازش قرار

شیعیت نیوز: اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے پیچھے امریکا اور یورپ کا ہاتھ ہے، جس کے ذریعے وہ اپنے مذموم عزائم کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کو غیر مستحکم اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے سنجوانی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ مدرسے کبھی شدت پسندی اور دہشت گردی میں ملوث نہیں رہے، جبکہ مغربی طاقتوں نے پاکستان میں مدارس کو بدنام کرنے کے لیے ان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button