سعودی عرب

سعودی عرب: سرگرم شیعہ رہنما کی سزائے موت کے فیصلے کی توثیق

سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آل سعود حکومت کی نظرثانی عدالت نے سرگرم شیعہ رہنما کی سزائے موت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر العوامیہ کے رہائشی علی یوسف علی المشیخص کو چھبیس جنوری دو ہزار چودہ کو گرفتار کیا گیا تھا اور حال ہی میں نظرثانی کی عدالت نے ان کی سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کر کے وزارت داخلہ کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب انسانی حقوق کی تنظیموں نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور اس ملک کے شہریوں کے خلاف سعودی عدالتوں کے فیصلے کے بارے میں کئی بار خبردار کیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کی تحقیقات کے مطابق سعودی عرب میں موت کی سزا پانے والے نصف سے زائد افراد کو غیرتشدد آمیز جرائم کا ارتکاب کرنے کے الزام میں یہ سزا سنائی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button