دنیا

افغانستان: طالبان کے خلاف افغان فوج کا بڑا آپریشن

افغان فوج نے صوبہ جوزجان میں طالبان کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کیا ہے جس میں طالبان کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

افغان فوج نے صوبہ جوزجان کے علاقے آقچہ میں طالبان کے خلاف ایک بڑا آپریشن کیا جس میں افغانستان کے نائب صدر جنرل عبدالرشید دوستم بھی شریک تھے۔ اس آپریشن میں طالبان کے کم از کم تیس افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہو گئے۔

افغانستان کے نائب صدر کے دفتر کے مطابق اس کارروائی کے دوران آقچہ کے علاقے میں پانچ دیہاتوں کو طالبان کے افراد سے پاک کر دیا گیا ہے اور طالبان کے بہت سے افراد اس علاقے سے بھاگ گئے ہیں۔ صوبہ جوزجان کے حکام نے بھی کہا ہے کہ اس کارروائی کے دوران طالبان کا ایک کمانڈر ملا رسول مارا گیا ہے۔

دوسری جانب صوبہ قندوز میں بھی افغان فوج کے ساتھ جھڑپ میں طالبان کے ایک اہم کمانڈر قاری عبدالهادی کے اپنے پانچ ساتھیوں سمیت مارے جانے کی خبر ہے۔

طالبان نے ابھی تک اس کارروائی اور جانی نقصان کے بارے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button