یمن

یمن پر آل سعود کی جارحیت جاری، متعدد شہید اور زخمی

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے  یمن کے دارالحکومت صنعا کے کئی علاقوں پر میزائلوں سے حملہ کیا جس میں تین یمنی شہری شہید ہو گئے۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اسی طرح یمن کے وسطی صوبے مآرب کے شہر صرواح کے رہائشی علاقوں پر بھی حملے کیے ہیں۔ جن میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے زرخرید ایجنٹوں نے صوبہ ضالع کے شہر دمت کے کئی علاقوں اور اسی طرح صوبہ تعز کے متعدد علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔ یمن سے موصولہ ایک اور رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ البیضاء کے علاقے الزاہر میں سعودی ایجنٹوں کی پیش قدمی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے علاقے کے بعض عرب ممالک کی مدد اور امریکہ کی حمایت سے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کا مقصد اپنے ایجنٹ یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی کو دوبارہ برسر اقتدار لانا ہے۔ ان حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اس ملک کی اسی فیصد بنیادی تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button