یمن میں سعودی جارحیت کے خلاف مظاہرے
عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کی اپیل پر ہونے والے ان مظاہروں میں ہزاروں افراد شریک تھے اور سعودی عرب، امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے عالمی برداری اور بیدار ضمیر انسانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن پر سعودی جارحیت اور غیر قانونی محاصرہ ختم کرائیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ عالمی برداری کی خاموشی کی وجہ سے سعودی عرب اور اس کے اتحادی یمن پر جارحیت سے باز نہیں آ رہے ۔ قابل ذکر ہے کہ یمن میں عارضی جنگ بندی اور مذاکرات کے اعلان کے باوجود سعودی حکومت کے لڑاکا طیارے یمن پر بمباری کر ر ہے ہیں۔
سعودی عرب نے یمن میں اپنی کٹھ پتلی حکومت کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی غرض سے یمن کا زمینی ، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔
ایک سال سے زیادہ عرصے سے جاری سعودی جارحیت اور محاصرے کی وجہ سے ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔
لاکھوں افراد کو اپنے ہی ملک میں بے گھر ہونا پڑا ہے جبکہ اس غریب اور عرب اسلامی ملک کی بنیادی تنصیات تباہ ہوگئی ہی