سعودی عرب

سعودی عرب کو جزیروں کی فروخت کی دستاویزات جاری

میڈیارپورٹس کے مطابق ان دستاویزات میں یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ جزیرہ تیران اور صنافیر سعودی عرب کی ملکیت میں دے دیے گئے ہیں۔ مصری وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں مذکورہ جزیروں کی سعودی عرب کو حوالگی، عالمی قوانین کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

مصری حکومت نے جزیروں کی فروخت کی دستاویزات ایسے وقت میں جاری کی ہیں جب مصری عوام میں جزیروں کو فروخت کرنے کے حوالے سے شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ مصری عوام نے سعودی عرب کو جزیروں کی فروخت کے معاہدے کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔ مظاہرین قاہرہ کے طلعت اسکوائر پر جمع ہوئے اور انہوں نے ملکی سرحدوں کی تبدیلی اور دو جزیروں کی سعودی عرب کے ہاتھوں فروخت کے خلاف نعرے لگائے۔

دوسری جانب ایک مصری قانون داں خالد علی نے حکومت مصر کے اس اقدام کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ دونوں جزیروں کو سعودی عرب کے حوالے کیے جانے کا معاہدہ آئین کی خلاف ورزی ہے، لہذا عدالت اس فیصلے کو منسوخ کرنے کا حکم جاری کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button