دنیا

بی بی سی کا جھوٹ اور سعودی عرب کی رسوائی

شیعیت نیوز: گذشتہ ہفتے صومالیہ کے ساحل پر اسلحے سے بھرے ایک جہاز کو فرانسیسی بحریہ نے روک لیا۔ بی بی سی ریڈیو نے یہ کوشش کی کسی طرح اس اسلحہ بردار اس جہاز کو ایران کے ساتھ منسوب کیا جا سکے جو یہ سارا اسلحہ حزب اللہ کے لیے لیکر جارہا تھا، لیکن صومالی صدر حسن شیخ محمد نے بی بی سی کے اس دعوے کو رد کر دیا اور کہا کہ یہ اسلحہ دہشتگرد تکفیری جماعت الشباب کے لیے بھیجا گیا ہے۔

شیخ حسن کے اس بیان کے بعد، بعض افریقی تجزیہ کاروں نے کہا کہ ہو سکتا ہے یہ اسلحہ سعودی عرب نے بھیجا ہو کیونکہ اس تکفیری دہشتگرد تنظیم کے سعودی عرب کے ساتھ مذہبی اور سیاسی رابطے موجود ہیں۔

واضح رہے، گذشتہ ہفتے جمعرات کو بی بی سی ریڈیو نے تین ہفتے قبل بحر ہند میں صومالیہ جاتے ہوئے ایک اور جہاز کے آسٹریلین نیول فورسز کے ہاتھوں پکڑے جانے کی خبر نشر کی تھی اور یہ دعویٰ کیا تھا کہ ظاہراً یہ جہاز ایران سے چلا تھا۔ جبکہ اسٹریلیا اور صومالیہ کے میڈیا نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button