مسجد الاقصی پر صیہونی انتہا پسندوں کا ایک بار پھر حملہ

06 اپریل, 2016 00:00

صیہونی انتہا پسندوں نے بدھ کو صیہونی فوجیوں کی مدد سے مسجد الاقصی پر حملہ کر کے اس مقدس مقام کی ایک بار پھر بے حرمتی کی۔ صیہونی انتہا پسندوں نے مسجد الاقصی کے اندر فلسطینیوں پر بھی حملہ کیا جس کے بعد صیہونیوں اور فلسطینیوں میں شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مسجد الاقصی پر صیہونی انتہا پسندوں اور صیہونی فوجیوں کے بار بار کے حملوں کی وجہ سے ہی فلسطینی مسلمانوں نے گذشتہ برس اکتوبر سے تحریک انتفاضہ قدس شروع کی ہے جس میں اب تک صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں دو سو بیس فلسطینی شہید اور ہزاروں دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ اس درمیان صیہونی فوجیوں نے غرب اردن اور بیت المقدس میں بیس سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

11:14 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔