یمن

امریکہ اوربرطانیہ کے ہاتھ یمنی عوام کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ، ہیومن رائٹس واچ

شیعیت نیوز: مشرق وسطیٰ اورشمالی افریقہ میں ہیومن رائٹس واچ کی ایگزیکٹوڈائریکٹر’’سارالی وٹسن‘‘نے ایک بیان میں یمن جارحیت میں آل سعود کی فوجی وسیاسی حمایت کرنے پر امریکہ وبرطانیہ کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ واشنگٹن اورلندن کے ہاتھ یمنی عوام کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

انہوں نےکہاکہ یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ امریکہ اوربرطانیہ یمنی عوام کا قتل عام کرنے کیلئے آل سعود اوراسکے اتحادیوں کو ممنوعہ ہتھیارتک فراہم کررہے ہیں ۔

انہوں نےکہاکہ سعودی عرب دنیا میں مہلک ہتھیاروں کا سب سے بڑاخریدارہے اوریہ حکومت جن ہتھیاروں کو امریکہ ،برطانیہ اوردیگرممالک سے خریدرہی ہے انہیں یمن میں بچوں ،خواتین اوربزرگوں کے قتل عام پر استعمال کررہی ہے ۔

انہوں نےکہاکہ اس بات کی مکمل تحقیق کرنا ابھی تک مشکل ہے کہ سعودی جارحیت میں امریکہ وبرطانیہ کا کس نوعیت کا فوجی کردارہے تاہم امریکی وزارت دفاع اس بات کا اعتراف کرچکاہےکہ وہ سعودی عرب کو یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے میں امدادکررہاہے ۔

ہیومن رائٹس واچ کے اعلیٰ عہدیدار نے کہاکہ برطانیہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرکے یمنی عوام کا خون بہانےکیلئے سعودی اتحادیوں کے کارندوں کو تربیت فراہم کررہاہے ۔

انہوں نےکہاکہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اراکین  نے یمن میں سعودی عرب کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیاتھاتاہم سعودی عرب ،امریکہ اوربرطانیہ نے اس اقدام کا ویٹوکردیا ۔

انہوں نےکہاکہ یہ حقیقت ناقابل تردیدہےکہ سعودی عرب بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرکے یمن میں عام شہریوں کو ممنوعہ ہتھیاروں سے بھی نشانہ بنارہی ہے ۔

یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ  حملوں کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button