دنیا

تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا کنٹرول صیہونی خفیہ ایجنسی موساد کےہاتھوں میں

شیعیت نیوز: برطانیہ کے سینئرقانون ساز لیبرپارٹی کے رکن ’’باب چیمبل ‘‘نےاپنے فیس بک پیغام میں اسرائیل کی غاصب حکومت کو برسلز بم دھماکوں کا ذمہ ادار ٹھہراتے ہوئے کہاہےکہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا کنٹرول صیہونی خفیہ  ایجنسی موصاد کےہاتھوں میں ہے ۔

برطانوی روزنامہ سنڈے ٹائمز اورجیوش کرونکل نے گذشتہ دنوں اکثر رپورٹوں میں کہاتھاکہ چیمبل کو اسرائیل کی انٹلیجنس کے خلاف اپنے فیس بک پرپیغام جاری کرنے کی پاداش میں پارٹی سے معطل کردیا گیا ہےکہ جس کی چیمبل نے پوری طرح سے تردید کردی ۔

صیہونی روزنامہ ہارٹز کے مطابق باب چیمبل نے گذشتہ ماہ یہ بھی دعویٰ کیاتھاکہ برسلز بم دھماکوں میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کا ہاتھ ہے ۔

اسی طرح کے ایک اورواقعے میں لیبرپارٹی کے سابق پارلیمانی امید وار وکی کربی کہ جنہوں نے 2014 ءمیں اپنے ٹویٹر پیغام میں کہاتھاکہ صیہونی یہودی جرمنی کےسابق تاناشاہ ہٹلر کے پیروکار ہیں کو دوبار پارٹی سے معطل کیا جاچکا ہے۔

یادرہےکہ لیبرپارٹی کہ جس نے ٹونی بلیر اورگارڈن برون کی قیادت میں برطانوی حکومت کی بھاگ دوڑ سنبھالی تھی جیمی کاربین آج اس پارٹی کی قیادت  کررہے ہیں ۔

لیبرپارٹی کے سربراہ نے اسکائی نیوزایجنسی کےساتھ انٹریو میں کہاتھاکہ پارٹی کا صدرمنتخب ہونے کے بعد میں نے مسلسل اسلام فوبیا واقعات کی مذمت کی ہے اورمیں اپنے معاشرے کے اندر کسی بھی طرح کی نسل پرستی کے خلاف ہوں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button