سعودی عرب

امریکی سینیٹروں کے ایک وفد کا دورہ ریاض، سعودی فرمانروا اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں

امریکی سینیٹروں کے ایک وفد نے ریاض میں سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات میں خطے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سینیٹر لنڈسی گراہم کی قیادت میں امریکی سینیٹروں کا یہ وفد صیہونی حکومت کے دارالحکومت تل ابیب میں صیہونی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو سے ملاقات کے بعد ریاض پہنچا ہے۔ اس وفد نے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ ہی سعودی حکومت کے وزیر خارجہ عادل الجبیر اور دیگر سعودی حکام سے بھی ملاقات کی ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ ان ملاقاتوں میں ریاض اور واشنگٹن کے تعلقات کے علاوہ مشرق وسطی کے حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی میڈیا نے چھے امریکی سینیٹروں کے اس وفد کے مشن کی تفصیلات بتائے بغیر رپورٹ دی ہے کہ اس وفد نے سعودی وزیر جنگ اور جانشین ولی عہد محمد بن سلمان سے خاص طور پر ملاقات کی ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ نے یہ نہیں بتایا ہے کہ اس ملاقات میں کن موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ دس دن قبل بھی امریکا کے چار سینیٹروں کے ایک وفد نے ریاض کا دورہ اور سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button