پاکستان

پشاورـ: علم دشمن فاروقی کی رہائی نتیجہ علم دوست کالج پرنسل عابد رضا شہید

شیعیت نیوز: صوبہ خیبر پختونخوا میں آٹھ دنوں میں ۴ شیعہ مسلمانوں کو کالعدم اہلسنت والجماعت کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے، اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے تعلیم دوست شہید عابد رضا کو شہید کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق شہید عابد رضا حیات آباد میں آئی سی ایم ایس کالج کے پرنسل تھے ،انہیں گذشتہ روز تعلیم دشمن کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی کی ہدایت پر تکفیری دہشتگردوں نے شہید فانرنگ کرکے شہید کیا۔

دھیاں رہے کہ حیات آباد میں شہید ہونے والے عابدرضا ۱۰ دنوںمیں خیبر پختونخوا میںتکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سےشہید ہونے والے چھوتے شیعہ مسلمان ہیں ، اس سے قبل ڈیر ہ اسماعیل خان میں دو اور چارسدہ میں ایک شیعہ جوان کو بھی شہید کیا گیا، لیکن حکومت کے پی کے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کیئے بیٹھے نیا پاکستان بنارہی ہے۔

خیبر پختونخوا میں ٹارگیٹ کلنگ کا آغا ز کالعدم اہلسنت و لجماعت کے دہشتگرد سرغنہ علامہ اورنگزیب فاروقی کی رہائی کے بعد سے شروع ہوا ہے، اطلاعات کے مطابق اسلام و پاکستان دشمن یہ تکفیری جماعت پاکستان کی سلامتی و امن و امان کے لئے خطرہ ہے لیکن حکومت پاکستان آل نواز کی جانب سے اس دہشتگرد تنظیم کے دہشتگردوں کو ملا مفاہمتی آرڈینس کے تحت رہا کیا جارہا ہے، گذشتہ روز ہی کوئٹہ میں ہزاروں شیعہ و سنی سمیت ایف سی اہلکاروں کا قاتل لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کا سرغنہ ر مضان مینگل دہشتگرد کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button