عراق: بغداد کے قریب متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت
عراق کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ بغداد آپریشنل کمان سے وابستہ فوجیوں نے بغداد کے قریب ایک کارروائی انجام دیتے ہوئے داعش سے وابستہ نو دہشت گردوں کو ہلاک اور آٹھ دیگر کو زخمی کر دیا۔
عراق کی وزارت دفاع کے بیان میں آیا ہے کہ اس کارروائی میں داعشی دہشت گردوں کی دو گآڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا جن میں ایک گاڑی میں دہشت گردوں کے علاوہ بھاری ہتھیار بھی موجود تھے۔
ادھر صوبے الانبار میں الکرمہ، البوشجل اور ناظم التقسیم نامی علاقوں میں بھی دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے علاوہ ان کا بھاری جنگی ساز و سامان تباہ کر دیا گیا۔ عراقی فوج نے صوبے الانبار کے مختلف علاقوں میں عراقی رضاکار سیکورٹی دستوں کے تعاون سے پیش قدمی بھی کی ہے۔








