پاکستان

آرمی چیف کی ہدایت پر ’را‘ ایجنٹ کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن کا آغاز

شیعیت نیوز: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حکم پر پنجاب بھت میں کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا۔

ملٹری ذرائع کے مطابق صوبے میں آپریشن خفیہ معلومات پر کیا جارہا ہے جس کی نگرانی کور کمانڈر کر رہے ہیں۔

قبل ازیں جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اجلاس میں سانحہ لاہور کے بعد پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب میں گزشتہ روز سے اب تک انٹیلی جنس ایجنسیوں نے آرمی اور رینجرز کی مدد سے لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں 5 آپریشنز کیے، جبکہ یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

پاک فوج و رینجرز کے آپریشنز کے دوران کئی مشتبہ دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو حراست میں لیا گیا، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولہ بارود و اسلحہ برآمد کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور پاک دھماکے کے بعد بھی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سیکورٹی اجلاس ہوا تھا، جس میں ڈی جی انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)، ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی تھی۔

آرمی چیف کی جانب سے ان احکامات کو پوری قوم سپورٹ کرتی ہے اور ساتھ ساتھ مطالبہ کرتی ہے کہ ان کالعدم جماعتوں کے سہولت کاروں کو بھی فوری گرفت میں لیا جائے

متعلقہ مضامین

Back to top button