پاکستان

لاہور خود کش حملہ،را کے ایجنٹ دہشتگرد ملوث تو نہیں،اہم اجلاس

شیعیت نیوز: لاہورسمیت صوبے کے دیگر شہروں میں کالعدم تنظیموں کی کارندوں کی نگرانی مزید سخت کر نےکا فیصلہ ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز ہونےوالی دہشت گردی کے بعداہم ادارے کا ہنگامی اجلاس ہوا ہے جس میں جائزہ لیا گیا ہے کہ خود کش حملہ کہیں راکے ایجنٹ کی گرفتاری کا ردعمل تو نہیں ہے؟ لاہور میں دھماکے کے بعد اہم ادارے کے اجلاس میں پنجاب کی صورتحال پر تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے اور صوبے میں کالعدم تنظیموں کے کارندوں کی نگرانی سخت کر نے کے ساتھ ساتھ اہم ادارے کو جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button