پاکستان

بھائیوں،بہنوں اوربچوں کے قاتلوں کوکٹہرے میں لائینگے‘جنرل راحیل شریف

شیعیت نیوزـ: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے لاہور دھماکے کی مذمت اورسانحہ میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھائیوں‘بہنوں اورمعصوم بچوں کے قاتلوں کو کٹہرے میں لائیں گے‘ دہشت گردوں کو غیر انسانی اقدام نہیں کرنے دینگے اور نہ ہی انہیں آزادی میں مداخلت کی اجازت دیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اتوار کی شب ایک سطح سکیورٹی اجلا س ہواجس میں سانحہ لاہور اور ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا‘ اجلاس کے دوران آرمی چیف کو لاہور دھماکے کی ابتدائی تحقیقات سے آگاہ کیا گیا‘ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی‘اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ سانحہ لاہور میں ملوث دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے‘ معصوم بہن بھائیوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میںلایا جائے گا‘جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کو آزادی میں مداخلت کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی اور نہ ہی انہیں ملک میں غیر انسانی اقدام کرنے دیئے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button