پاکستان

بھوشن گرفتاری ری ایکشن: لاہور میں ’را‘ ایجنٹ دیوبندی طالبان کا خودکش حملہ، 69 شہید

شیعیت نیوز: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں ایک پارک میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 69 افرادشہید اور 250 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق دھماکے کے فوری بعد شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ گلشن اقبال پارک میں ہونے والے دھماکے میںشہادتوں کی تعداد 69 تک پہنچ گئی ہے جبکہ شہر کے مختلف ہسپتالوں میں 250 زخمی موجود ہیں۔

ادھر تحریک طالبان پاکستان کے گروپ جماعت احرار نے لاہور کے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ولیس کے مطابق دھماکا گلشن اقبال پارک کے اس حصے میں ہوا جہاں بچوں کے جھولے نصب تھے اور مذکورہ مقام پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز نے بھی دھماکے کو خودکش قرار دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ دھماکا خیز مواد کے ساتھ بڑی تعداد میں بال بیئرنگ استعمال کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button