پاکستان

جنرل راحیل شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، "را” کی بلوچستان میں مداخلت پر تبادلہ خیال

شیعیت نیوز: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسلام آباد میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی ہے، پاک ایران تعلقات، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کی پاکستان بالخصوص بلوچستان میں مداخلت پر بھی بات چیت کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایران کے صدر حسن روحانی نے ملاقات کی ہے، جس میں پاکستان اور ایران کے تعلقات، خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کی پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں مداخلت کا معاملہ اٹھایا، ڈاکٹر حسن روحانی نے اس حوالے سے ایران کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان بارڈر سکیورٹی مینجمنٹ کے معاملات بھی زیر بحث آئے۔ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button