پاکستان

خیبرپختونخوا : ایک ہفتہ میں تین شیعہ قتل، ’نئے پاکستان‘ کے دعویدار خاموش کیون؟

شیعیت نیوز: خیبر پختونخوا  کے علاقہ چار سدہ میں ایک بار پھر ملک دشمن کالعدم جماعت کے تکفیری دہشتگردوں نے سید شمیرعلی کو انکے ساتھیوں سمیت شہید کردیا ہے، اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے شمشیر علی کو فائرنگ کرکے شہید کیا۔

تفصیلات کے مطابق شمشیر علی کے بھائی بشیر باچا بھی کچھ عرصہ قبل ان تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں، جبکہ آج شمشیر علی اور انکے ساتھیوں حق نواز اور حسیب کے ہمراہ شہید کیا گیا۔

دھیاں رہے کہ یہ خیبر پختونخوا میں ایک ہفتہ کےدورانہ ہونے والا شیعہ کلنگ کا تیسرا واقعہ ہےاس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں دو شیعہ مسلمانوں کو بازار عام میں شہید کردیا گیا تھا جن میں سے ایک پولیس اور دوسرا وکالت کے پیشہ سے وابسطہ تھے، تاہم حکومت صوبہ خیبر پختونخوا جہاں تحریک انصاف کی حکومت ہے کسی سرکاری اہلکار کی جانب سے مذمتی بیان تک سامنے نہیں آیا نا ہی قاتلوں کی گرفتاری کے لئے پیش رفت کی گئ ہے، گویا یہ عمران کا نیا پاکستان ہے۔

واضح رہے حکومت کی جانب سے اس دہشتگرد تنظیم کے رہنماوں سمیت درجنوں دہشتگردوں کو ملا مفاہمتی آرڈینس دیکر رہا کردیا گیا ہے جنہوں نے ایک بار پھر شیعہ کلنگ کا آغاز کردیا ہے۔

5672_1717140875175831_6752000907094037899_n.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button