عراق

بغداد کے قريب خود کش حملہ: تيس سے زائد افراد ہلاک

شیعیت نیوز: عراقی دارالحکومت کے قريب ايک خود کش حملہ آور نے فٹ بال کے ایک ميدان ميں انعامات کی تقسيم کی تقريب کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا ديا۔ اس واقعے میں کم از کم تيس افراد جانبحق ہو گئے۔ يہ واقعہ جمعے اور ہفتے کی درميانی شب بغداد کے جنوب ميں واقع اسکندريہ نامی علاقے ميں پيش آيا۔ اس حملے ميں پينسٹھ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہيں۔ دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹيٹ نے اس خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اس گروپ نے اپنے ایک بيان ميں دعویٰ کيا ہے کہ بم حملے ميں ساٹھ افراد جانبحق اور سو سے زائد زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button