یمن

سعودی عرب، یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا کر اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔صالح الصماد

شیعت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک )یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد نے کہا ہے کہ یمنی عوام نے مختلف علاقوں پر جارحیت کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کر کے سعودی اتحاد کو شکست دے دی ہے اور ناکامی حاصل ہونے کے بعد اس اتحاد کو بہت زیادہ مایوسی ہوئی ہے۔ انھوں نے سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات سے متعلق رپورٹوں کے بارے میں بھی تاکید کے ساتھ کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ انصاراللہ کے مذاکرات کے بارے میں سعودی اتحاد کے ذرائع ابلاغ کا وسیع پروپیگنڈہ، یمن پر جارحیت کے مقاصد میں ناکامی پر پردہ ڈالنے کی ایک کوشش ہے جبکہ سعودی اتحاد کی اس سازش کو بھی ناکام بنا دیا جائے گا۔ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد نے کہا کہ اگر سعودی اتحاد، یمن پر جارحیت کا جواز پیش کرنے کے بہانوں اور دعوؤں سے دستبردار ہو جائے تو یمن، ایسی فائر بندی کے لئے تیار ہے جس میں جارحیت اور محاصرے کا خاتمہ شامل ہو۔صالح الصماد نے کہا کہ فائر بندی، یمنی قوم کے مطالبات کا حصہ ہے اور انصاراللہ نے ہمیشہ ایسے سمجھوتے کا خیر مقدم کیا ہے کہ جس سے یمنی قوم کے مسائل و مشکلات کم ہوسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی اتحاد نے امریکہ کی حمایت سے گذشتہ سال مارچ سے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے ہیں جن میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جن میں عورتوں اور بچّوں کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے جبکہ دسیوں ہزار دیگر یمنی شہری بےگھر ہوئے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button