سعودی عرب

الرٹ: سعودی عرب میں علی نمر سمیت دو شیعہ انقلابیوں کا سر قلم کرنے کا امکان، سعودی لیکس

شیعیت نیوز: سعودی عرب کی اندورنی خبروں کو لیک کرنے والی ایک ویب سائٹ سعودی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ آل سعود نے مزید تین شیعہ انقلابیوں کا سر قلم کرنے ارادہ کرلیا ہے، اور انہیں کسی بھی لمحہ قتل کیا جاسکتا ہے۔

جن افراد کا سر قلم کیا جائے گا ان میں آیت اللہ شیخ باقر نمرکے بھتیجے علی نمر بھی شامل ہیں ،جبکہ دو عبداللہ الزھرا، اور داود المرہون کے سرقلم کرنے کے آرڈر بھی آل سعود کی عدالت کی جانب سے جاری کئے جاچکے ہیں۔

سعودی لیکس کے مطابق لسٹ میں علی نمر کا نام موجود ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ انکے اہل خانہ کو بھی اس بات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ علی نمر کو آیت اللہ باقر نمر کی رہائی کے لئے نکالے گئے احتجاجی جلوس سے سعودی پولیس نے گرفتار کیا تھا اور ان پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کرکے سرقلم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے، علی نمر کی گرفتاری کے خلاف بھی دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید احتجاج کیا تھا۔

اس سے قبل آل سعود نے آیت اللہ نمر کو بھی شہید کردیا تھا جس پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں آل سعود کے خلاف شدید احتجاج ہوا، جبکہ تہران میں مظاہرین نے سعودی سفارت خانہ کو آگ بھی لگا دی تھی۔

آل سعود ہر اُس آواز کو دبانے کی کوشیش کررہے ہیں جو انکے خلاف بلند ہویا انکی بادشاہت کے لئے خطرہ ہوں، اس وقت بادشاہت اندورنی طور پر بغاوت کا شکار ہے اور کئی شہزادوں سلمان بن عبدالعزیز کے خلاف فارورڈ بلاک بنالیا ہے، دوسری جانب ملک کے مشرقی صوبہ قطیف شیعہ مسلمانوں پر مشتعمل اکثریتی آبادی اپنے حقوق کے لئے برسرپیکار ہے، انکا مطالبہ ہے انہیں پہلے درجہ کا شہری قرار دیا جائے اور سیاسی میدان میں آنے کی اجازت دی جائے تاہم آل سعود اپنے شدت پسند وہابی نظریات کی بنا پر شیعہ مسلمانوں کے ساتھ ناروسلوک برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button