کراچی میں قتل عام حماد صدیقی نے الطاف حسین کی حمایت پر کیا، رپورٹ
شیعیت نیوز: وسیم آفتاب اور حماد صدیقی کی تمام حرکتوں کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہے، جب انہوں نے کراچی و شیعہ دشمن فعالیت انجام دی اس وقت یہ لوگ تنظیم کے اندر طاقتور لوگ تھے، اور جو ایم کیو ایم کو جانتا ہے وہ بات سمجھ سکتا ہے کہ ایم کیو ایم میں الطاف حسین کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا۔لہذا مصطفی کمال گروپ کے افراد کے تمام گناہوں کو صرف افراد پر نہیں ڈالا جاسکتا بلکہ یہ سب ایم کیو ایم کی پارٹی پالیسی تھی حماد صدیقی تو الطاف حسین کی آنکھ کا تارا تھا، اس کی موجودگی میں تو حیدر عباس، فاروق ستار جیسے لوگوں کی اوقات صفر تھی۔
حماد صدیقی براہ راست الطاف کی ہدایت پر کام کرتا تھاپورےکراچی خاص کر ناظم آباد گلبہار نارتھ اورنیوکراچی میں شیعوں کی کلنگ میں یہ سابقہ رابطہ کمیٹی ملوث ہے بشمول حیدرعباس رضوی سمیت اور اس ٹائم الطاف سے انکے تعلقات اچھے تھے یہی پوری تنظیم دہشتگرد ہےچاہے الطاف شیعہ ہی کیوں نہ ہوجائے.
جب شیعہ ا یم کیوایم کا علی چکناعلامہ آفتاب حیدر کو قتل کرسکتا ہے تو تکفیری سوچ کےکارکنوں نے کیا کرا ہوگا شیعوں کو شیعوں سے سنی کو سنی سے قتل کروانے کی داستان پرانی نہیں ہے آج آپ ملکر چھم چھم کھیلیں سارے دہشتگردوں کو ملک سے با حفاظت نکال کرلےجائیں پھر دودھ سے دھو کے لے آئیں را کا الزام لگوا کر اپنا بھی مذاق اوڑھوائیں نئے برتن وہی پرانی دال کھیلائیں تو حضور عوام نے آنکھیں نہیں بند کی ہوئی ہیں.
ہم اپنےشہداء کو کبھی نہیں بھولے سانحہ عاشورہ و اربعین ہو یا عباس ٹاؤن یا پھراستادپروفیسرسبط جعفر.تقی ہادی، علامہ آفتاب، دیدار جلبانی، عسکری رضا، مختار بخاری، صفدر و عالم ہزارہ سمیت کئی جلوس پرمنٹ ہولڈرز عزادار علماءوکیل پروفیشنلز خصوصاً تاجروں کو مارنے والے وزیرستان یا افغا نستان سے نہیں آئے تھے بلکہ آپ ہی کی جماعت کے سفاک دہشتگرد تھے جو آپ ہی کے ایماں پر اس شہر میں ملت جعفریہ کے عمائدین کو نشانہ بنا کر ملک و قوم کو نقصان پہنچا رہے تھے کیوں کے صاحب بہادر تو لندن میں بوتل سے زیادہ طاقت کے نشے میں چور امیرشام کے نقش قدم پر چل رہے ہیں پیسہ اور طاقت کے خوف سے کراچی پر حکمرانی کر رہے ہیں مگر طف ہے ان ضمیر فروش شیعہ تنظیموں اور نام نہاد علماء پر جن کی جوتیاں 90 کی چوکھٹ پر جا جا کر گھس گئی ہیں۔
آپ سے اچھا تو وہ مصطفیٰ کمال کسی کی بھی ایما پر امیر شام کے دسترخوان سے کھا کر اسی کے خلاف بولنے کی جرت تو کر رہا ہے مگر آپ آج بھی اولاد علی کو تنہا کررہے ہیں اور اگراب بھی اگر ان مردا ضمیر نام نہاد ملت جعفریہ کی تنظیموں اور علماء کرائم کی آنکھیں نہیں کھلی تو پھر اس شیعہ قوم کا کراچی میں پہلے سے زیادہ برا حال ہوگا۔








