مشرق وسطی

حکومت بحرین کی جارحانہ پالیسیوں پر تنقید

منامہ پوسٹ ویب سائٹ کے مطابق بحرینی عوام کی انقلابی تحریک نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت، غاصب صیہونی حکومت کی پالسیوں پر عمل کرتے ہوئے بحرینی شہریوں کو وطن ترک کرنے پر مجبور کر رہی ہے اور وہ بحرینی عوام کے پرامن احتجاج کو کچلنے کے لئے ان تمام وحشیانہ اقدامات کو عملی جامہ پہنا رہی ہے، جو غاصب صیہونی حکومت، فلسطینیوں کے خلاف عمل میں لاتی ہے۔ بحرینی عوام کی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت نے بحرینی عوام کے پرامن انقلاب کا مقابلہ کرنے کے لئے گذشتہ پانچ برسوں کے دوران غاصب صیہونی حکومت کے رائج کردہ تمام وحشیانہ طریقوں پر عمل کیا ہے۔ اس تحریک نے بیان میں کہا ہے کہ بحرینی شہریوں کو جلاوطن کرنا غاصب صیہونی حکومت کی ایک ایسی جارحانہ پالیسی ہے کہ جس پر وہ گذشتہ دسیوں برسوں سے عمل کر رہی ہے جبکہ اس طرح کی پالیسی، انسانی حقوق اور بین الاقوامی معاہدوں منجملہ جنیوا کے چوتھے کنوینشن، انسانی حقوق کے اعلامیے اور سیاسی و شہری حقوق سے متعلق عالمی معاہدے کے سراسر منافی ہے۔ بحرینی عوام کی انقلابی تحریک نے بحرینی جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں سے مکمل طور پر یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ آل خلیفہ حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو گا اور بحرین میں عوام کے مطالبات پورے ہونے تک انقلابی تحریک بدستور جاری رہے گی

متعلقہ مضامین

Back to top button