امامیہ چیف اسکاؤٹ کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کیلئے ریلیف کیمپ قائم

02 ستمبر, 2025 13:26

شیعیت نیوز : امامیہ چیف اسکاؤٹ نے کہا کہ امامیہ اسکاؤٹس جذبۂ خدمت و ایثار سے سرشار ہیں اور سیلاب متاثرین کی خدمت کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر آئی ایس او گڑھ مہاراجہ یونٹ کے امامیہ اسکاؤٹس بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ آئی ایس او گڑھ مہاراجہ یونٹ نے سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے خصوصی آپریشن کیا تھا، جس کے بعد باہوؒ بریج پر ریلیف کیمپ لگایا گیا جہاں متاثرین کو طبی امداد سمیت ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، امامیہ چیف اسکاؤٹ ابوزر حیدر نے وفد کے ہمراہ باہو بریج گڑھ مہاراجہ کا ہنگامی دورہ کیا اور اسکاؤٹس کی جانب سے لگائے گئے ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے تحت برمنگھم میں شہید قائد کی برسی، اتحادِ امت پر زور

اس موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ابوزر حیدر نے بتایا کہ تمام سیلاب متاثرہ علاقوں میں امامیہ اسکاؤٹس ریسکیو ورکرز کے ساتھ شانہ بشانہ متاثرین کی امداد میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر آفت میں انسانیت کی فلاح اور خدمت کے لیے امامیہ اسکاؤٹس ہمہ وقت تیار اور میدانِ عمل میں پیش پیش ہیں۔

امامیہ چیف اسکاؤٹ نے کہا کہ امامیہ اسکاؤٹس جذبۂ خدمت و ایثار سے سرشار ہیں اور متاثرین کی خدمت کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔

1:21 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔