اہم ترین خبریںایراندنیا

ایران اور آئی اے ای اے مذاکرات بے نتیجہ، تہران کا یورپی اقدامات پر سخت ردعمل

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا، معاہدے کے تحت ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں، قالیباف نے یورپی اسنیپ بیک میکانزم کے جواب کا اعلان جلد کرنے کا عندیہ دے دیا۔

شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ ہونے والے حالیہ مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اسماعیل بقائی نے میڈیا کو بتایا کہ اب تک ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کی سطح پر دو اجلاس منعقد ہوچکے ہیں، تاہم ان میں کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا۔ فی الحال مزید مذاکرات جاری رکھنے کے بارے میں بھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

بقائی نے برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے اقدامات کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور قانونی طور پر بے بنیاد قرار دیا اور خبردار کیا کہ ان کے منفی اثرات مختلف شعبوں میں سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : امام زمانہؑ کے سپاہیوں کی پہلی شرط تقویٰ اور استقامت ہے، آیت اللہ حسینی بوشہری

انہوں نے وضاحت کی کہ حال ہی میں آئی اے ای اے کے معائنہ کار صرف بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں ایندھن کی تبدیلی کے عمل کی نگرانی کے لیے ایران آئے تھے، جو بین الاقوامی قوانین کے تحت پلانٹ کی مسلسل کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری تھا۔ فی الحال ایران میں کوئی معائنہ کار موجود نہیں، تاہم تہران اور ایجنسی کے درمیان ویانا میں ایرانی مشن کے ذریعے رابطے برقرار ہیں۔

ایرانی ترجمان نے زور دیا کہ ایران این پی ٹی اور جامع معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر قائم ہے اور اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کو عالمی قوانین کے مطابق آگے بڑھا رہا ہے۔

دوسری طرف ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف نے اعلان کیا ہے کہ تہران یورپی ممالک کی جانب سے اسنیپ بیک میکانزم کو فعال کرنے کی کوشش کے جواب میں اپنی جوابی حکمت عملی کا جلد اعلان کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button