اہم ترین خبریںایران

امام زمانہؑ کے سپاہیوں کی پہلی شرط تقویٰ اور استقامت ہے، آیت اللہ حسینی بوشہری

"عہد سربازی" کی تقریب میں تاکید، 40 دن مسلسل دعائے عہد سے نصرت حاصل کی جا سکتی ہے

شیعیت نیوز : سربراہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم اور نائب صدر مجلس خبرگان رہبری آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے آج 9 ربیع الاول کو حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں منعقدہ "عہد سربازی” کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص خود کو امام زمانہؑ کا سپاہی سمجھتا ہے تو سب سے پہلے اسے تقویٰ اختیار کرنا ہوگا اور خدائی حدود کی پاسداری کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ امام زمانہؑ کے سپاہی تجدید بیعت کے لیے قطب عالم امکان کے حضور باشکوہ انداز میں حاضر ہیں۔

آیت اللہ حسینی بوشہری نے کہا کہ غیبت کے دور میں اہل ایمان پر کچھ خاص ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ سب سے پہلی ذمہ داری تقویٰ اور استقامت ہے تاکہ آخری زمانے کے پر آشوب حالات میں وہ لغزش کا شکار نہ ہوں۔ انہوں نے دعائے عہد کو اس راستے میں مضبوط سہارا قرار دیا اور کہا کہ جو شخص 40 دن مسلسل دعائے عہد پڑھے، وہ امام زمانہؑ کی خاص توجہ اور نصرت کا حقدار بن جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہر حوزہ کم از کم اپنے شہر اور صوبے کی علمی و تبلیغی ضروریات پوری کرنے میں درخشان ہونا چاہئے، آیت اللہ اعرافی

انہوں نے مزید کہا کہ امام کے حقیقی منتظرین پر لازم ہے کہ وہ امامؑ کی حکومت کے قیام کے لیے سازگار فضا فراہم کریں اور جان، مال اور خاندان کی قربانی دے کر مدینہ فاضلہ تشکیل دیں۔ ان کے مطابق خدا پر ایمان اور اللہ سے گہرا تعلق بھی بیعت کنندگان کی نمایاں صفت ہے، جو کسی کے ملامت کرنے سے خوفزدہ نہیں ہوتے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ سب کی آرزو امام زمانہؑ کی زیارت ہے، مگر روایات اس بات پر زور دیتی ہیں کہ دل اور عمل کو ان کے راستے سے ہم آہنگ رکھنا ہی حقیقی انتظار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button