اہم ترین خبریںایراندنیا

ایرانی صدر کی اقوام متحدہ کے سربراہ سے ملاقات، جوہری مسئلے پر سفارت کاری پر زور

پزشکیان نے اسرائیلی جرائم کے خلاف بین الاقوامی اداروں کے مؤثر کردار کا مطالبہ کیا، گوتریش نے ایران کے پرامن جوہری حق کو تسلیم کیا۔

شیعیت نیوز : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوتریش سے ملاقات کی اور ایران کے جوہری مسئلے کے حل کے لیے سفارتی اقدامات پر وابستگی کو دہرایا۔

انہوں نے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں اسرائیلی جرائم کے خلاف زیادہ مؤثر کردار ادا کریں۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران جوہری پروگرام سمیت تمام مسائل کو گفت و شنید اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی اداروں خاص طور پر اقوام متحدہ سے توقع ظاہر کی کہ وہ خطے میں اسرائیلی جرائم کے خلاف واضح اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں : امام زمانہؑ کے سپاہیوں کی پہلی شرط تقویٰ اور استقامت ہے، آیت اللہ حسینی بوشہری

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے دوران بھی اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کا سامنا کیا۔ ایران دہشت گردی کا بنیادی شکار رہا، جس میں متعدد عہدیدار اور رہنما شہید کیے گئے۔

صدر پزشکیان نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اور اس کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری معائنے کے باوجود ایجنسی نے ایران کے پرامن جوہری مراکز پر اسرائیلی حملوں کی مذمت نہیں کی، جوکہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ملاقات کے دوران گوتریش نے یقین ظاہر کیا کہ ایران جوہری ہتھیار تیار کرنے کا خواہاں نہیں اور اس کے پرامن جوہری پروگرام کا حق تسلیم کیا۔ انہوں نے اسنیپ بیک میکانزم کے فعال ہونے پر تشویش ظاہر کی اور یورپی فریقین سے ایران کے ساتھ تعاون کی درخواست کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button