کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم لشکر جھنگوی اور القاعدہ کے 5 کارندے گرفتار
شیعیت نیوز : سی ٹی ڈی سندھ نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر کراچی کے علاقوں منگھوپیر اور کشمیر روڈ پر کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں کالعدم لشکر جھنگوی اور القاعدہ برصغیر کے 5 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں کالعدم لشکر جھنگوی کے اللہ نور اور سرفراز شامل ہیں، جب کہ سلیم، جہانزیب اور امداد اللہ کا تعلق القاعدہ سے بھی ہے۔
بھی پڑھیں : شیخ نعیم قاسم کا یمنی وزیرِاعظم و وزراء کی شہادت پر تعزیتی پیغام
ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد پڑوسی ملک سے عسکری تربیت یافتہ ہیں اور کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔







