اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

چلاس ہڈر ہیلی کاپٹر حادثے پر اپوزیشن لیڈر کاظم میثم کا اظہارِ افسوس

گلگت بلتستان کا حساس جغرافیہ اور عالمی طاقتوں کے تناظر میں واقعے کی جامع تحقیقات کا مطالبہ

شیعیت نیوز : اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ چلاس ہڈر میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر انتہائی افسوس ہوا۔ اس افسوسناک سانحے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

جامِ شہادت نوش کرنے والے تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم برابر کی شریک ہے۔ شہداء کے لواحقین کو ہدیۂ تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ اس افسوسناک واقعے کی اعلیٰ سطحی انکوائری ہونی چاہیے تاکہ معاملے کی تہہ تک پہنچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ مقصود علی ڈومکی کی بختیار آباد ڈومکی میں علما اور مومنین سے ملاقات

گلگت بلتستان جیسا حساس خطہ، چین و روس کی ہمسائیگی، پاک و بھارت کشیدگی، قراقرم ہائی وے میں دیامر بھاشا ڈیم کے قریب سی پیک پر ہونے والے اس سانحے کو موجودہ معروضی حالات کے تناظر میں عالمی طاقتوں کی کھینچا تانی، پروکسی معاملات اور امریکہ کی ہیجیمونی قائم رکھنے کے استحصالی حربوں سے آسانی سے الگ رکھنا ہرگز ممکن نہیں۔ گلگت بلتستان میں پیش آنے والے ہر واقعے کو عالمی حالات سے علیحدہ کر کے نہیں دیکھا جا سکتا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button