اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

علامہ مقصود علی ڈومکی کی بختیار آباد ڈومکی میں علما اور مومنین سے ملاقات

مساجد کی تعمیر، درسِ قرآن اور یمن و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت پر زور

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع سبی کے شہر بختیار آباد ڈومکی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جامع مسجد بختیار آباد ڈومکی میں علما کرام اور مومنین سے ملاقات کی۔

اپنے خطاب میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مساجد کی تعمیر اور انہیں آباد رکھنا عظیم عبادت ہے۔ بختیار آباد ڈومکی کے مومنین نے مسجد کی تعمیر، مجالسِ عزاء اور اس کی آبادی کے سلسلے میں جس عزم و حوصلے کا اظہار کیا ہے وہ قابلِ تعریف اور لائقِ تحسین ہے۔ بچوں اور نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت دین کے فروغ کے لیے نہایت اہم عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جامع مسجد بختیار آباد ڈومکی میں نمازِ جماعت، نمازِ جمعہ اور درسِ قرآن کا آغاز خوش آئند ہے۔ حدیثِ رسول ﷺ میں فرمایا گیا ہے: "تم میں سب سے بہترین انسان وہ ہے جو خود قرآن پڑھے اور دوسروں کو اس کی تعلیم دے۔”

اس موقع پر مولانا ہابیل مہدی ابڑو نے درسِ قرآن اور ٹیوشن سینٹر کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے زیرِ تعمیر مسجد کے کام کا جائزہ لیا اور کہا کہ اہلِ خیر کے تعاون سے مسجد کے باقی تعمیراتی کام کو بھی جلد پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مجلس وحدت مسلمین نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دیں

قبل ازیں علامہ مقصود علی ڈومکی نے ممتاز قبائلی رہنما سید قاسم شاہ حسینی سے ملاقات کی۔

اپنی گفتگو میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کرنے والے یمنی عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے بہادر عوام نے جس جرات اور استقامت کے ساتھ فلسطین کا ساتھ دیا ہے وہ قابلِ تعریف ہے۔ غاصب صیہونی ریاست کے ہاتھوں یمن کے وزیرِ اعظم، وزیرِ خارجہ اور کابینہ اراکین کا قتل انتہائی شرمناک اور کھلی دہشت گردی ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل کو اس جرم کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ ہم یمن کے شہید وزیرِ اعظم، وزیرِ خارجہ اور اراکینِ کابینہ کی شہادت پر ملتِ یمن، فلسطینی قوم اور پوری امتِ مسلمہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 56 اسلامی ممالک میں اسلامی جمہوریہ ایران اور یمن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ شانہ بشانہ غزہ اور فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس راہ میں انہوں نے اپنی عظیم شخصیات کی قربانیاں پیش کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button