اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

مجلس وحدت مسلمین نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دیں

صوبائی اور ضلعی سطح پر آرگنائزنگ کمیٹیوں کے قیام کے بعد متاثرہ خاندانوں تک فوری ریلیف فراہم کرنے کے عملی اقدامات شروع

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ صوبائی سیکرٹریٹ وسطی پنجاب لاہور میں سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسین زیدی نے کی۔ اجلاس میں صوبائی رہنما و سیکرٹری آفس علامہ سید غضنفر علی نقوی، صوبائی سیکرٹری مالیات سید فصاحت بخاری، صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود شیخ عمران، ضلعی صدر نجم خان، ڈویژنل صدر وحدت یوتھ نقی حیدر سمیت صوبائی و ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیلاب متاثرین کی فوری امداد اور بحالی کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : گریتا تھنبرگ کی شمولیت کے ساتھ فلوٹیلا غزہ روانہ، اسرائیلی رکاوٹوں کو چیلنج

اجلاس میں سیلاب متاثرین کے کیمپوں کے حوالے سے صوبائی سطح پر آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی، صوبائی رہنما و مسؤل صوبائی آفس علامہ سید غضنفر علی نقوی، سید حسین زیدی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن رضا کاظمی، صوبائی جنرل سیکرٹری سید فصاحت بخاری، صوبائی سیکرٹری مالیات شیخ عمران علی، صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود شامل ہیں۔ اسی طرح ضلع لاہور کی سطح پر 23 افراد پر مشتمل آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس کا مقصد ضلع لاہور میں 6 مختلف مقامات پر امدادی کیمپ لگانا ہے۔ اجلاس میں یہ طے پایا کہ سیلاب متاثرین کی فوری امداد، بحالی اور متاثرہ خاندانوں تک فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button