حماس کی مصر کے اندرونی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں

08 مارچ, 2016 00:00

 فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما موسی ابو مرزوق نے کہا ہے کہ حماس کی مصر کے اندرونی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں ہے اور نہ ہی حماس مصر کے اٹارنی جنرل کے قتل میں ملوث ہے۔ حماس کے رہنما نے کہا کہ ہمارے ہتھیار صرف اور صرف اسرائیل کے خلاف ہیں اور اسلامی مقاومت کی مصر کے اندرونی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں اور نہ ہی حماس مصر کے اٹارنی جنرل  ہشام برکات کے قتل میں ملوث ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مصر کے وزير داخلہ نے کہا تھا کہ اخوان المسلمین اور حماس دونوں مصر کے اٹارنی جنرل ہشام برکات کے قتل میں ملوث ہیں

2:59 صبح مارچ 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔