پاکستان

عاشورہ بم دھماکہ کی منصوبہ بندی ایم کیو ایم مرکز 90 پر ہوئی، جی آئی ٹی

شیعیت نیوز: متحدہ قومی موومنٹ کے رکن فیصل ماما نے انکشاف کیا ہے کہ عاشورہ بم دھماکے میں بھی ایم کیو ایم ملوث ہے جس کی منصوبہ بندی حماد صدیقی کی موجودگی میں کی گئی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ایم کیو ایم رنچھور لائن سیکٹر کے گرفتار کارکن فیصل ماما نے جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈکرادیا جس میں اس نے کا ہے کہ عاشورہ بم دھماکے میں ایم کیو ایم ملوث ہے جس کی منصوبہ بندی متحدہ کے مرکز نائن زیرو پر کی گئی ۔اس نے بتا یا کہ عاشورہ بم دھماکے کی منصوبہ بندی حماد صدیقی کی موجودگی میں کی گئی اور دھماکے سے دس منٹ پہلے بم نصب کر کے کارکنوں نے کیمپ چھوڑ دیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق عا شو رہ بم دھما کے میں ملوث ملزم فیصل موٹا کے جے آئی ٹی کے دوران سنسنی خیز انکشا فات ، ملزم کا کہناہے کہ دھما کے کا منصو بہ شہر میں فرقہ وارا نہ فسادات پھیلا نے کے لیے سیا سی جماعت کے مر کز میں بنا یا گیا تھا جبکہ واقع کے بعد دکانوں میں لوٹ مار اور جلاؤ گھیراؤ کے لیے دیگر کارکنان کو ٹاسک دیا گیا تھا، اطلاعات کے مطا بق سانحہ عاشورہ بم دھماکے میں ملوث ملزم فیصل موٹا عرف ماما نے جے آئی ٹی کے دوران انکشا ف کیا ہے کہ 28 دسمبر 2009 کو عاشورہ کے جلوس میں بم دھماکہ کرنے کا منصو بہ کراچی میں ایک سیا سی جما عت کے مرکز میں بنایا گیا تھا، ذرائع کے مطابق ملزم نے تفتیش کے دوران انکشا ف کیا ہے کہ دھماکے میں استعما ل کیا گیا مواد جوڑیا بازار سے خریدا گیا تھا، بم کوتیا ر کر نے کے بعد عاشو رہ کے روز جلوس کی گزر گاہ پرموجو دایک کھمبے پر لگے ٹین کے با کس میں رکھا گیا تھا جس کو مو با ئل ڈیوا ئس کے ذریعے کا میا ب بنا یا گیا جبکہ دھماکے میں رضوان ، عاصف ، سلما ن اور روجو بھی ملوث تھے جبکہ بر نس روڈ سیکٹر کے کارکن کامران عرف کا می کو واقع کے بعد جلاؤ گھیراؤ کرنے اور دکانوں کو لوٹنے کا ٹاسک دیا گیا تھا ، تاہم عا شورہ دھما کے کا مقصد شہرمیں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانا تھا۔ذرائع کے مطا بق ملزم نے تفتیش کے دوران انکشا ف کیاہے کہ بر نس رود سیکڑ کے کارکن کا مرا ن عر ف کا می کو واقعہ کے بعد جلا وگھیراوکر نے اور دکا نوں کو لوٹنے کاٹاسک دیا گیا تھا ، تا ہم عا شو رہ دھما کے کا مقصد شہرمیں فرقہ وارنہ فسادات پھیلانا تھا ،دھماکے کے بعد جلائو گھیرائو اور لوٹ مار کرنا پلان کا حصہ تھا ،رنچھوڑ لائن سیکٹر انچارج رضوان آرائیں عامر سر پھٹا، مبشر نقوی، اشرف چھٹن ،سیکٹر ممبر پرویز اقبال، یونٹ انچارج حبیب لنگڑا، شکیل چوہدری، کامران بادشاہ ،کمیٹی ممبرجنید متین سیکٹر ممبر کامی دانے والا شامل تھے ،جلائوگھیرائوکی ذمے داری کامران عرف کامی ،نعمان عرف راجو،شہزاد قادری ،اخلاص، دانش، خاور، شہروز ببلو،عمران سعید، سلیم استاد، جمیل، عامر ننھا ،نوید محمود،عارف کالا بچہ ،نعیم ملا اور دیگر ساتھی کی تھی ،جنید نے بجلی کے پول پر قرآنی آیات کی آڑ میں بم پلانٹ کیا ،حبیب لنگڑا نے نیو سم سےبلاسٹ کیا اور فرار ہوگیا ،فیصل عرف ماما نے مزید انکشاف کیا کہ مجھ سمیت دیگر ساتھیوں کو بم کا سامان جوڑیا بازار سے وصول کرنے کو کہا گیا ،دھماکے کا مقصد فرقہ وارانہ فسادات پھیلانا تھا

12799370_1165191896826687_56621561708414044_n.jpg

12803054_1165193213493222_3698586554328701845_n.jpg

 

12804655_848608895285206_7087093005237803831_n.jpg

12800192_848608915285204_6369121753331384067_n.jpg

 

متعلقہ مضامین

Back to top button