پاکستان

بخشو کا بلاواآگیا۔وزیراعظم نواز شریف 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

وزیراعظم پاکستان حاضر ہو ۔۔۔۔وزیر اعظم پاکستان نواز شریف 9 مارچ کو سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر ریاض جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ دورے کے حوالے سے اب تک سرکاری سطح پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا، تاہم متعدد سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نوازشریف 9 سے 11 مارچ تک سعودی دورے پر غور کررہے ہیں۔اس دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب کے فرماںرواں شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ وزیراعظم ممکنہ طور پر دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کی سربراہی میں قائم 34 ممالک کے فوجی اتحاد کی سربراہی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے، جو 10 مارچ کو متوقع ہے۔

خیال رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی پہلے سے طے شدہ دورے کے تحت 20 مارچ کے بعد اسلام آباد آرہے ہیں، تاہم ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخ کو اب تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔یاد رہے کہ خطے کی صورت حال کے باعث ماضی میں پاکستان اور ایران کے درمیان دورے منسوخ کیے جاتے رہے ہیں، گزشتہ کچھ ماہ میں کم سے کم دو دورے منسوخ کیے گئے۔یاد رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے جنوری میں اُس وقت ریاض اور تہران کا دورہ کیا تھا جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر موجود تھی۔ اسے ‘ثالثی دورے کا نام دیا گیا تھا۔

ایرانی قیادت نے اس آغاز کو خوش آمدید کہا تھا جبکہ سعودی وزیر خارجہ عدیل بن احمد الجبیر نے بعد ازاں ایک بیان میں اسے یہ کہہ کر مسترد کردیا تھا کہ ‘بہت سے ممالک نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی ہے تاہم اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔وزیر اعظم نواز شریف ممکنہ طور پر اپنے دورے کے دوران سعوی قیادت سے 34 ممالک کے فوجی اتحاد میں پاکستان کے کردار، سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے منصوبوں و مالی مدد، خطے کے مسائل اور دیگر دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت کریں گے

متعلقہ مضامین

Back to top button