عراق

داعش کے عناصر کو عراق سے نکال باہر کیا جائے: حیدر العبادی

 رپورٹ کے مطابق حیدر العبادی نے یک بیان میں کہا عراقی حکومت تکفیری صیہونی گروہ داعش کو اپنے ملک کے تمام علاقوں سے نکال باہر کرنے کی پابند ہے۔ حیدر العبادی نے مزید کہا کہ عراقی حکومت تمام شہروں اور دیہاتوں سے دہشت گردوں کو نکال باہر کرنے کے سلسلے میں پرعزم ہے اور وہ ہر جگہ داعش کا تعاقب کرے گی۔

عراقی وزیر اعظم کے بیان میں مزید آیا ہے کہ عراق کے مختلف جنگی علاقوں میں دہشت گرد گروہ داعش کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

حیدر العبادی نے دہشت گردوں کے مقابلے کے لئے عراق کی مسلح افواج کی آمادگی پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کی مسلح افواج بھر پور عزم و ارادے کے ساتھ شہریوں کا تحفظ کریں گی

متعلقہ مضامین

Back to top button