پاکستان

سب سے زیادہ بیرونی امداد پنجاب کے مدارس کو ملتی ہے، رپورٹ

شیعیت نیوز: ملک میں 188مدارس کوغیر ملکی امداد دی گئی ،ان مدارس کو امداد دینے والوں میں مسلمان ممالک کے علاوہ امریکہ ،برطانیہ ، جنوبی افریقہ اور تھائی لینڈ بھی شامل ہیں ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میںبتائے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق غیر ملکی فنڈنگ لینے والوں میں پنجاب کے سب سے زیادہ 147 ، خیبر پختونخواہ کے 12، بلوچستان کے 23 اور سندھ کے 6 مدارس شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کچھ ممالک سے تو مدارس کے سربراہوں نے خود جا کر فنڈز حاصل کیے۔ فنڈنگ دینے والے ممالک میں سعودی عرب ، قطر، متحدہ عرب امارات ، کویت، ایران، ترکی، امریکہ ، برطانیہ ، جنوبی افریقہ اور عراق سمیت کئی ممالک شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button