بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ فلسطینی جوانوں کی جھڑپ

04 مارچ, 2016 00:00

جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات العیساویہ سٹی کے قریب صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ۔ اس ذریعے نے اس جھڑپ میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جمعرات کے دن نابلس، جنین، طولکرم، قلقیلیہ، الخلیل، اور اریحا صوبوں پر حملے کر کے متعدد فلسطینیوں کو زد و کوب کیا۔

صیہونی فوجیوں نے جمعرات کے دن ایک نوجوان لڑکی سمیت کم از کم سولہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ اس وقت صیہونی حکومت کی جیلوں میں تقریبا سات ہزار فلسطینی قید ہیں جو انتہائی ابتر صورتحال کا شکار ہیں۔

2:48 صبح مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔