پاکستان

مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا انتہائی مطلوب دہشتگردگرفتار

شیعیت نیوز: رضویہ پولیس نے مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر کے کلاشنکوف اور گولیاں بر آمد کر لیں ۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس نے ناظم آباد نمبر1 توری بنگش امام بارگاہ کے قریب چھاپہ ماراتو ملزم دانش عرف خالو ولد عبدالرشید نے پولیس پر فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں ایک اہلکار امین زخمی ہوگیا ،ایس ایچ او ادریس عالم بنگش کے مطابقگرفتار دہشت گرد کالعدم لشکر جھنگوی کاسرگرم کارکن اور انتہائی مطلوب تھااور اس کانام ریڈ بک میں بھی شامل تھا،جودہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھاجسکے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں ۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button