سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات، 27 ستمبر کے احتجاج پر مشاورت

05 ستمبر, 2026 16:28

شیعیت نیوز : سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان و قائد حزب اختلاف سینیٹ، سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی و سیکرٹری جنرل تحریک تحفظ آئین پاکستان اسد قیصر، قائم مقام چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان اور رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے اہم ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کے 5 دہشت گرد جہنم واصل

ملاقات میں چیف آرگنائزر ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی، علامہ مشرف حسینی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان حسین احمد یوسفزئی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئینی و جمہوری معاملات اور 27 ستمبر کی کال اور احتجاج کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ رہنماؤں نے آئندہ کے لائحۂ عمل، احتجاجی سرگرمیوں اور سیاسی حکمتِ عملی کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

5:12 شام ستمبر 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔