حجت الاسلام شیخ علی نقی جنتی کے لیے ایران کا پہلا ثقافتی و مذہبی سفارتی ایوارڈ

04 ستمبر, 2026 18:34

شیعیت نیوز : جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجت الاسلام شیخ علی نقی جنتی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلے ثقافتی و مذہبی سفارت کاری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ انہیں یہ اعلیٰ اعزاز پاکستان میں دینی، علمی، ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں کے فروغ اور پاک ایران علمی و ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر دیا گیا ہے۔

ادارۂ ثقافت و اسلامی روابط کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس پہلی ایوارڈ تقریب میں ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف، وزیرِ ثقافت و تبلیغ سید عباس صالحی اور وزیرِ علوم سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجموعی طور پر 45 ملکی و بین الاقوامی شخصیات کی خدمات کو سراہا گیا، جن میں 30 ایرانی اور 15 بین الاقوامی شخصیات شامل تھیں۔ اس ایوارڈ کا بنیادی مقصد ان فعال افراد کی حوصلہ افزائی کرنا تھا جنہوں نے ثقافتی، دینی، اور عوامی سفارت کاری کے ذریعے عالمی سطح پر مثبت اقدار کو اجاگر کیا۔

یہ بھی پڑھیں : تعلیم کے ساتھ دینداری اور اخلاقی تربیت ناگزیر ہے، علامہ شیخ فدا حسن عبادی

حجت الاسلام شیخ علی نقی جنتی کا اس اہم بین الاقوامی ایوارڈ کے لیے انتخاب محض ایک فرد کی کامیابی نہیں، بلکہ پاکستان کے دینی، مذہبی اور عوامی اداروں کی صلاحیتوں کا عالمی اعتراف ہے۔ ان کی مسلسل جدوجہد اور قیادت میں جامعہ روحانیت بلتستان نے نہ صرف بلتستان بلکہ ملک بھر اور بیرونِ ملک موجود دینی و علمی مراکز کے ساتھ فکری تبادلے کو فروغ دیا ہے، جس نے پاک ایران مذہبی و ثقافتی روابط کو ایک نئی اور مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔

8:04 شام ستمبر 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔