دنیا

قرآن کی کس آیت میں تمام حروف موجود ہیں ؟

شیعیت نیوز: اطلاع رساں ادارہ «صدی البلد» کے مطابق الازھر کے عالم دین محمد وهدان کا کہنا ہے کہ سوره «فتح» کی آیت میں عربی کے تمام حروف موجود ہیں۔

انہوں نے سورہ فتح کی آیت 29 «مُّحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاء عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاء بَيْنَهُمْ تَرَاهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللَّهِ وَرِضْوَانًا سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِم مِّنْ أَثَرِ السُّجُودِ ذَلِكَ مَثَلُهُمْ فِي التَّوْرَاةِ وَمَثَلُهُمْ فِي الْإِنجِيلِ كَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْأَهُ فَآزَرَهُ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَى عَلَى سُوقِهِ يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ مِنْهُم مَّغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا:

ترجمہ : محمد(ص) خدا کا پیغمبر ہے اور انکے ساتھ افراد کافروں پر سخت اور ایکدوسرے کے ساتھ مہربان ہیں ۔ رکوع اور سجود میں خدا کے فضل کے طلبگار ہیں اور سجود کے نشان انکے چہروں سے واضح ہیں اور یہ انکے صفات ہیں ۔۔۔۔۔

کی تلاوت کرتے ہوئے کہا کہ : کہ عربی کے تمام حروف اس آیت میں موجود ہیں ۔

«منهج حیاة: راه و طریق زندگی» کے عنوان سے پروگرام میں میں محمد وہدان کا کہنا تھا کہ قرآن مجید میں بہت سےعجایبات موجود ہیں ۔

انہوں نے مختلف سورتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا : سوره بقره میں ، هزار نهی کا فعل، هزار امر کا فعل اور هزار  فعل خبر موجود ہیں اور اسی طرح سورہ توحید کی تلاوت عجیب ہے کہ اگر کوئی شخص اسکی تین بار تلاوت کرے تو گویا اس نے پورے قرآن کی تلاوت کی ہے.

متعلقہ مضامین

Back to top button