دنیا

شام ٹکڑے ٹکڑے ہو سکتا ہے، کیری کا انتباہ

شیعیت نیوز: شام میں گزشتہ قریب پانچ برسوں سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کی کوششوں کے سلسلے میں شامی صدر بشار الاسد اور اپوزیشن گروپوں نے ہفتہ 27 فروری سے شروع ہونے والے جنگ بندی معاہدے کو قبول کر لیا ہے۔ دوسری طرف امریکا کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ اگر شام میں لڑائی کا سلسلہ نہیں رُکتا تو شام کو ایک ساتھ رکھنا مشکل ہو جائے گا۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کو بتایا کہ اگر شام میں خانہ جنگی کے لیے عالمی برادری کے اقدامات پر عملدرآمد نہیں ہوتا اور مزید انتظار کیا جاتا ہے تو شام کو ایک اکائی کے طور پر رکھنا مشکل ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button