امریکہ کو ایرانی قوم کے سامنے سر تسلیم خم اور مفاہمتی شرائط پر عمل کرنا ہوگا، حجت الاسلام حسین طائب

04 ستمبر, 2026 18:17

شیعیت نیوز : سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے بسیجِ مستضعفین کے سربراہ حجت الاسلام حسین طائب نے کہا ہے کہ آج ایران کی طاقت اور اقتدار شہداء اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے۔ بسیجی شہداء کے اہلِ خانہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی قوم امریکہ کی غنڈہ گردی کے مقابلے میں ایرانی قوم کی طرح ڈٹ کر کھڑی نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں : شیخ نعیم قاسم توقعات سے کہیں زیادہ مضبوط رہنما ثابت ہوئے، اسرائیلی اخبار کا اعتراف

حجت الاسلام طائب نے واضح کیا کہ امریکہ کے پاس ایرانی قوم کے سامنے سرِ تسلیم خم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں، اور اسے مفاہمتی یادداشت میں طے شدہ شرائط پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جنگ شروع کی، ہمارے رہنماؤں، بچوں اور خواتین کو شہید کیا جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ جنگی محاذ پر اپنی بے بسی اور شرمناک شکست کا ازالہ کرنے کے لیے اب استکباری نظام شادی کی تقریبات اور اسکولوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں جاری مذاکرات کے دوران بھی امریکہ نے آبنائے ہرمز پر قبضے کے لیے اپنے اسپیشل آپریشنز یونٹس خطے میں منتقل کیے تاکہ اپنے بحری جہازوں کو وہاں سے گزار کر مفاہمتی یادداشت کی صریح خلاف ورزی کر سکے۔ تاہم پاسدارانِ انقلاب اور ایرانی مسلح افواج کی دلیرانہ مزاحمت نے ٹرمپ کے دعووں کی قلعی کھول دی اور دشمن کے اس ناپاک منصوبے کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔

7:11 شام ستمبر 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔