مشرق وسطی

شام میں سعودی عرب اور امریکہ کے حامی دہشت گردوں میں آپسی لڑائی

شیعیت نیوز: ایجنسی نے سانڈے ٹیلیگراف کے مطابق شام میں سعودی عرب اور امریکہ سے وابستہ دہشت گردوں میں آپسی لڑائی چھڑ گئی ہےجس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی آپسی لڑائی سے سعودیہ اور امریکہ کے منصوبے شکست سے دوچار ہوگئے ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق دہشت گردوں کی آپسی لڑاغی کی وجہ سے امریکہ سنی کردوں کی حمایت کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔ اخبار کے مطابق وہ گروہ جنھیں امریکہ اور سعودی عرب نے اردن میں تربیت دی تھی وہ بھی النصرہ اور داعش میں شامل ہوگئے ہیں۔ ادھر باغیوں کے سابق رہنما معاذ الخطیب نے النصرہ کو دہشت گردوں کی فہرست مین قراردینے پر برہمی کا اظہار کیا ہے جبکہ معاذ الخطیب کو امریکہ شامی مخالفین کا رہنما قراردیتا تھا۔ ذرائع کے مطابق شامی حکومت کے مخالف سبھی گروہ دہشت گرد ہیں جنھیں امریکہ ، سعودی عرب اور ترکی کی سرپرستی حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button