امریکہ نے ایران کے خلاف سائبر حملے کی تیاری کو کیوں ترک کر دیا؟

18 فروری, 2016 00:00

شیعیت نیوز: امریکہ نے ایران پر سائبر حملے کا منصوبہ تیار کیا تھا جس پر عمل درآمد ایران کے جوہری مسئلے کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کی کوششوں کی ناکامی اور جنگ کے آغاز کی صورت میں کیا جا سکتا تھا۔ اس بارے میں اخبار نیو یارک ٹائمز نے بتایاکہ Nitro Zeus نامی منصوبہ باراک اوباما کے دور حکومت کے ابتدائی سالوں میں تیار کیا گیا تھا تاکہ ایران کے میزائل شکن دفاعی نظام، مواصلاتی نظام اور توانائی کے نظام کے اہم ٹھکانوں کو ناکارہ بنایا جا سکے۔ 14 جولائی کو ایران اور چھہ فریقی مصالحت کار گروپ کے درمیان جوہری پروگرام کے حل سے متعلق حتمی معاہدہ کئے جانے کے بعد اس منصوبے کو منجمد کر دیا گیا۔

اس منصوبے پر عمل درآمد کرنے کے لئے ہزاروں امریکی فوجیوں اور انٹیلیجنس کے اہلکاروں کی شرکت اور کروڑوں ڈالر کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ ایران کے کمپیوٹر نیٹ ورک میں جاسوسی آلات لگانا چاہیے۔نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی انٹیلیجنس اداروں نے ایک چھوٹا منصوبہ بھی تیار کیا تھا تاکہ شہر قم کے قریب پہاڑی علاقوں میں واقع یورینیم افزودہ کرنے والے کارخانے فردو پر سائبر حملہ کیا جا سکے

2:14 شام جون 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔