دنیا
اقوام متحدہ کا موجودہ ڈھانچہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے کارآمد نہیں ہے: ہندوستان
اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے سید اکبر الدین نے جنرل اسمبلی میں کہا کہ ہندوستان کا یہ خیال ہے کہ دہشت گردی، کہ جو اس وقت تمام ملکوں کے لیے خطرہ ہے، کا مقابلہ کرنے کے لیے اقوام متحدہ کا موجودہ ڈھانچہ مناسب نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ دہشت گردی کے مسئلے کا مقابلہ کرنے کے لیے کوئی راہ حل اور عملی پروگرام پیش نہیں کرتا ہے کہ جو اس ادارے کی ایک بڑی کمزوری سمجھی جاتی ہے۔
سید اکبرالدین نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ملکوں کو دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو تیار رکھنا چاہیے۔ انھوں نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ دہشت گردی ایک داخلی یا چند ملکوں کا مسئلہ نہیں ہے، کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے۔